Kanz e Aza

وغا کو عباس

A noha. Lyrics in Urdu.

وغا کو عباس آ رہے ہیں

کے حشر گیتی میں آ رہا ہے

زمیں کا بڑھتا ہوا تذلذل

فلک کو جھولا جُھلا رہا ہے


نشانِ احمد مٹانے والے

بُجھے چراغوں کا نور دیکھیں

انہی چراغوں سے لو لگا کر

چراغ دین جگمگا رہا ہے

وغا کو عباس۔۔۔


یزیدیت کا نشان برہم

حُسینیت کا بلند پرچم

گِرا رہے ہیں جسے دو عالم

اسے زمانہ اُٹھا رہا ہے

وغا کو عباس ۔۔۔


حبیب و مسلم کے تیوروں میں

مچل رہی ہے نئی جوانی

الٰہی میدانِ کربلا میں

شباب کس کس پہ آ رہا ہے

وغا کو عباس۔۔۔


یہی نتیجہ ہے ہر بلا کا

یہی خُلاصہ ہے کربلا کا

جو مر رہا ہے وہ جی رہا ہے

جو کھو رہا ہے وہ پا رہا ہے

وغا کو عباس۔۔۔


کسی بشر میں کہاں یہ قُدرت

کے ظُلم سہہ کر رہے یہ ہمت

ضعیف ٹوٹی کمر کو کس کر

جواں کا لاشہ اُٹھا رہا ہے

وغا کو عباس۔۔۔


حبیب کوفے سے چل کہ آئے

سپاہِ شامی سے حُر بھی نکلا

اِدھر اُدھر سے ہر ایک ذرا

سمٹ کہ منزل میں آ رہا ہے

وغا کو عباس۔۔۔


حسین سجدے میں سر کٹا کر

حرم سے بچھڑے قیامت آی

تڑپ کے بچے نکل پڑے ہے

ہجوم خیمہ جلا رہا ہے


حُسین رُخصت کو گھر میں آئے

کہ قتل گاہِ وفا کو جائے

ادھر سکینہ پُکارتی ہے

اُدھر مدینہ بُلا رہا ہے

وغا کو عباس۔۔۔