گھر میں جب آگ لگی جلنے لگا دروازہ
اور وہ جلتا ہوا در فاطمہ زہرا پہ گرا
ماں پہ گرتا ہوا در دیکھ کے بچّوں نے کہا
ننّھے ہاتھوں سے یہ دروازہ اٹھائیں کیسے
اِن بھڑکتے ہوئے شعلوں کو بجھائیں کیسے
دیکھو اے نانا ھے بابا کے گلے میں رسّی
صحن میں بے ادبانہ چلے آتے ہیں شقی
ظُلم سے اُن کے ہم امّاں کی بچائیں کیسے
ننّھے ہاتھوں سے۔۔۔
آپ آٹھ جاتے تھے امّاں کے ادب میں نا نا
اُن کو مسند پہ بٹھاتے تو بچھاتے تھے عبا
اِن مسلمانوں کو سب یاد دلائیں کیسے
ننّھے ہاتھوں سے۔۔۔
چاروں بچّوں نے وہ دروازہ اٹھانا چاہا
ہاتھ جلتے رھے اُس پر بھی یہی دھیان رہا
زخمی مادر کو اذیّت سے چھڑائیں کیسے
ننّھے ہاتھوں سے۔۔۔
درہ بازو پہ لگا ہے تو لہُو بہتا ہے
ہاتھ پہلو پہ ہے رُخسار بھی تو نیلا ہے
خاک کے فرش سے بستر پہ لٹائیں کیسے
ننّھے ہاتھوں سے۔۔۔
پھر کسی گھر کو یہ منظر نہ جہاں دکھلائے
بچّوں کے سامنے مادر پہ مصیبت آئے
بچّے کہتے تھے کہ نا نا کو بلائیں کیسے
ننّھے ہاتھوں سے۔۔۔
روتی ہیں زینب و کلثوم ہے اِک حشر بپا
باپ رسّی میں بندھا ماں پہ ہے دروازہ گرا
رسن ظُلم سے بابا کو چھڑائیں کیسے
ننّھے ہاتھوں سے۔۔۔
جبکہ دروازہ گرا آئی یہ زہرا کی صدا
ھو گیا ھے میرا محسن بھی شہید اے فضّہ
بولے حسنین کہ بھای کو بچائیں کیسے
ننّھے ہاتھوں سے۔۔۔
کم ہے یہ نوحہ جو خامہ نے ابھی لکّھا ہے
ہاں مگر زہرا کے اطفال پہ جو گذرا ہے
کرب وہ ماجد و مختار سنائیں کیسے
ننّھے ہاتھوں سے۔۔۔