Kanz e Aza

عباس مدد کو

A noha written by Syed Asgher Ali (2026). Lyrics in Urdu.

مقتل میں کہا شہ نے رو کر

عباس مدد کو آجاؤ


کس طرح اٹھے لاش اکبر

عباس مدد کو آجاؤ


ساحل سے چلے آؤ بھیا

اٹھواو بھتیجے کا لاشہ

ہے سینۂ اکبر نے نیزہ

ہر سمت اندھیرا ہے چھایا

بے نور ہے آنکھیں ٹوٹی کمر

عباس مدد کو آجاؤ۔۔۔


سینے سے انی جو ہے کھینچی

میں کیسے بتاؤں کیا گزری

ہمشکل نبی ریتی پہ گرا

تو رونے لگے خود پیارے نبی

خود دیکھ لو مقتل میں آ کر

عباس مدد کو آجاؤ۔۔۔


کیء بار گرا اس منزل میں

اکبر تک پہنچا مشکل میں

جو سینۂ اکبر میں ہے لگا

وہ نیزہ ہے میرے دل میں

ہے دور ہوا مجھ سے دلبر

عباس مدد کو آجاؤ۔۔۔


جب دیکھا اکبر کا چہرہ

یاد آے مجھے میرے نانا

کس طرح سنبھالوں میں دل کو

ریتی پہ تڑپتا ہے لاشہ

خوں میں ہے شبیہ پیغمبر

عباس مدد کو آجاؤ۔۔۔


صغرا سے کیا تھا جو وعدہ

وہ وعدہ اکبر ٹوٹ گیا

اب سوچتا ہوں کیا بولوں گا

جب خط آے گا صغرا کا

ٹوٹی ہے قیامت اب مجھ پر

عباس مدد کو آجاؤ۔۔۔


نو لاکھ کے لشکر نے میرے

بیٹے کو گھر کے مارا ہے

امت یہ بھول گیء لیکن

یہ مرسل کا آیینہ ہے

چلتا ہے میرے دل پر خنجر

عباس مدد کو آجاؤ۔۔۔


ہر سمت بپا ایک محشر تھا

جب خون میں غلطاں اکبر تھا

ایک نوحہ شہ کے لب پر تھا

یزدان وہ کیسا منظر تھا

شہ کہتے تھے رو رو کر اصغر

عباس مدد کو آجاؤ۔۔۔