یہ کیسی رہائی ہے
عابد کی زنجیر اتاری جاتی ہے
روح سکینہ صدقے واری جاتی ہے
بھای کی تربت پر گرتی ہے ناقے سے
قبر پہ جب زینب کی سواری جاتی ہے
عابد کی زنجیر۔۔۔
زنداں کی تکلیف سکینہ سے پوچھو
کیسے یہاں پر رات گزاری جاتی ہے
عابد کی زنجیر۔۔۔
ڈھونڈنے تربت مقتل میں ششماہے کی
گھٹنیوں چل کر ماں بیچاری جاتی ہے
عابد کی زنجیر۔۔۔
عابد کے پیروں کا ورم جاتا ہی نہیں
ساتھ لحد تک یہ بیماری جاتی ہے
عابد کی زنجیر۔۔۔
اصغر کی میت ایک ایسی میت ہے
قبر میں جو دو بار اتاری جاتی ہے
عابد کی زنجیر۔۔۔
روتی ہے دربار میں غازی کی غیرت
زینب لے کر نام پکاری جاتی ہے
عابد کی زنجیر۔۔۔
تڑپتی ہے عون و محمد کی یادیں
جب ہجروں میں ماں دکھیاری جاتی ہے
عابد کی زنجیر۔۔۔
پشت پہ عابد کی دروں سے شام تلک
ظلم کی ایک تصویر ابھاری جاتی ہے
عابد کی زنجیر۔۔۔
آمیر و اختر اشک نہ روکو نوحے میں
جنت تک آواز تمہاری جاتی ہے
عابد کی زنجیر۔۔۔