Kanz e Aza

عابد نہ کبھی

A noha written by Qamar Abbas. Lyrics in Urdu.

عابد نہ کبھی طوق و زنجیر پہ روئے

ہاں بے کسی حضرت شبیر پہ روئے


جب اذن و غا لے چکے عباس دلاور

دل تھام کے تنہائی شبیر پہ روئے

---ہاں بے کسی حضرت


جب آخری رخصت کو حسین آئے حرم سے

عابد پہ کبھی اور کبھی ہم شیر پہ روئے

---ہاں بے کسی حضرت


پانی جو ملا گیارہ محرم کی صبح کو

سب اہل حرم اصغر بے شیر پہ روئے

---ہاں بے کسی حضرت


جائے گا قمر خلد میں ہر شہ کا عزادار

دوزخ حرام اس پہ جو شبیر پہ روئے

---ہاں بے کسی حضرت