Kanz e Aza

عابد کو جہاں غش

A noha written by Bilal Kazmi. Lyrics in Urdu.

عابد کو جہاں غش آتا ہے

دروں سے جگایا جاتا ہے


اک پھول ہے جس کو کانٹوں پر

دن رات چلایا جاتا ہے


عباس کی غیرت سے اکثر

عابد کی اسیری پوچھتی ہے

کیا چار برس کی بہنا کو

زنداں میں سلایا جاتا ہے

عابد کو جہاں غش۔۔۔


سادات کے خیمے جلتے ہیں

شعلوں میں گھری ہے آل نبی

پھر آج نبی کی پر

دروازہ گرایا جاتا ہے

عابد کو جہاں غش۔۔۔


رہ رہ کے شہ دیں دیکھتے ہیں

نیزے سے سکینہ کی جانب

لگتا ہے کہ پشت ناقہ سے

بچی کو گرایا جاتا ہے

عابد کو جہاں غش۔۔۔


بی بی کو قریب لاش جری

دروں کی اذیت دیتے ہیں

عباس کو تڑپنے کے لئے

زینب کو ستایا جاتا ہے

عابد کو جہاں غش۔۔۔


غیرت کے سبب جس بی بی نے

گھر میں بھی نہ دیکھا آیینہ

بے پردہ اسے لانے کے لئے

دربار سجایا جاتا ہے

عابد کو جہاں غش۔۔۔


بن بیاہ کہ اکبر مارے گۓ

ارمان نہ نکلا بانو کا

تابوت پہ اکبر کے سہرا

کچھ یوں بھی چڑھایا جاتا ہے

عابد کو جہاں غش۔۔۔


وہ نوک سناں پر غیرت سے

رکتا ہی نہیں گر جاتا ہے

جب جب بھی سر عباس جری

نیزے پہ چڑھایا جاتا ہے

عابد کو جہاں غش۔۔۔


پردے میں بلال کربوبلا

روے نہ میرا مولا کیونکر

افسوس کہ تربت میں اب تک

زہرا کو رلایا جاتا ہے

عابد کو جہاں غش۔۔۔