Kanz e Aza

عابد اداس ہے

A noha written by Najaf Murshidabadi. Lyrics in Urdu.

بولی یہ بنت مرتظی عابد اداس ہے

کوڑے نہ مار بے خطا عابد اداس ہے


پہنچا جو شام قافلہ عابد اداس ہے

خوش ہے ہر ایک بے حیا عابد اداس ہے

بولی یہ بنت مرتظی۔۔۔


احسان ہوگا کچھ تو کرم کر علیل پر

تجھکو خدا کا واسطہ عابد اداس ہے

بولی یہ بنت مرتظی۔۔۔


دیکھے گا کیسے ماؤں کا بہنوں کا سر کھلا

تو اس طرح نہ ظلم ڈھا عابد اداس ہے

بولی یہ بنت مرتظی۔۔۔


قرآن سنا رہا ہے جدا تن سے ہوکے بھی

نیزے پہ سر حسین کا عابد اداس ہے

بولی یہ بنت مرتظی۔۔۔


یہ حالت رکوع میں کیسے سفر کرے

رکھے گی کیسے حوصلہ عابد اداس ہے

بولی یہ بنت مرتظی۔۔۔


عباس گرچہ ہوتا سلامت اے شامیوں

کہنا نہ پڑتا با خدا عابد اداس ہے

بولی یہ بنت مرتظی۔۔۔


رسی سے گھٹ نہ جائے سکینہ کا دم کہیں

اس فکر میں ہر ایک جا عابد اداس ہے

بولی یہ بنت مرتظی۔۔۔


دربار میں نجف یہ منادی نے دی صدا

آی ہے بنت فاطمہ عابد اداس ہے

بولی یہ بنت مرتظی۔۔۔