Kanz e Aza

شبیر تیرا ماتم

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

سیدانیاں کرتی ہیں شبیر تیرا ماتم

اے وارث قرآنم اے شاہ شہیدانم


بے سر ہیں سبھی لاشے پامالی کی ضد پر ہے

جلتی ہُوئی ریتی پر سادات کھلے سر ہے

اور نوحہ کناں عالم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔


نیزوں کا گھنا جنگل اور رات کا سناٹا

پہرے پہ نبی زادی کرتی ہے یہی نوحہ

لاچار ہوے اب ہم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔


بیٹوں کو نہیں روتی غم خوار تیری خواہر

غازی کو بلاتی ہے اک ہاتھ رکھے دل پر

بے چین و دل افگارم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔


اب لوٹنے آتے ہیں سادات کو یہ ظالم

کس درجہ رلاتے ہیں سادات کو یہ ظالم

اب جاے کہاں پر غم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔


حق تیری محبت کا کلثوم ادا کرتی

اولاد اگر ہوتی تو تجھ پہ فدا کرتی

کرتی ہے بپا پیہم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔


بابا ہیں کہاں میرے ہے بین سکینہ کے

مر جاؤں گی رو رو کے بن شاہ مدینہ کے

کیا اس کو بتاے ہم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔


بے پردہ بہن تیری بازار میں جاے گی

اماں کی طرح زینب دربار میں جاے گی

کیا اس سے بڑا ہے غم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔


ہمشیر رسن بستہ جب قید میں جاے گی

زنداں میں تیرا ماتم اک روز کراے گی

بے مونس و بے یارم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔


جی بھر کے کیا ماتم عباس دلاور کا

قاسم علی اصغر کا ہم شکل پیمبر کا

تا حشر کریں گے ہم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔


یہ مظہر و میثم کی دن رات عزاداری

منظور کرے زہرا یہ نوحوں کی تیاری

اک پل بھی نہیں ہو کم

اے شاہ شہیدانم

شبیر تیرا ماتم

سیدانیاں کرتی ہیں۔۔۔