Kanz e Aza

شام کے زنداں

A noha written by Raza Ali Khan Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

شام کے زنداں سے یہ آی صدا

دم گھٹا جاتا ہے میرا قید میں

آؤ عمو تم کو میرا واسطہ

دم گھٹا جاتا ہے میرا قید میں


میں کروں کب تک تمہارا انتظار

پیاسی آنکھیں ہر گھڑی ہے اشکبار

لینے آؤ گے مجھے تم کب بھلا

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


لاکھ اپنے دل کو بہلاتی ہوں میں

پر اندھیروں سے ڈری جاتی ہوں میں

مل رہی ہے مجھکو یہ کیسی سزا

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


کربلا سے شام تک کا یہ سفر

سختیاں جھیلی ہے میں نے راہ بھر

اور اس پر ظلم یہ زندان کا

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


زندگی میں ہر گھڑی تھی روشنی

دیکھتے ہی دیکھتے شام آ گیء

اب اندھیروں سے فقط ہے واسطہ

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


کیا کروں کچھ عقل میں آتا نہیں

کوی دکھیا پر ترس کھاتا نہیں

کب رکے گا ظلم کا یہ سلسلہ

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


نیل چہرے پر ہے کرتہ خوں سے تر

میں بہت روی ہوں عمو رات بھر

پوچھتا کوئی نہیں ہے کیا ہوا

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


عمر چھوٹی ہے بہت میں کیا کروں

اور کب تک ظلم سے تنہا لڑوں

ہو نہ ایسا دم نکل جائے میرا

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


قید خانے میں ہر اک شام و سحر

دل کو تڑپاتی رہی یاد پدر

آج تک ٹوٹا نہیں یہ سلسلہ

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


جانے کب ہو مجھکو میرا گھر نصیب

میں کھڑی ہوں موت سے اتنا قریب

دیجیےء ڈھارس مجھے آ کر چچا

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


دل میں جینے کی تمنا ہی نہیں

میری تربت اب بنے شاید یہی

منتظر ہے دل فقط اب موت کا

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔


جب ستم کو سہتے سہتے تھک چکی

قید خانے میں سکینہ مر گیء

وقتِ آخر بھی رضا نوحہ یہ تھا

دم گھٹا جاتا ہے۔۔۔