Kanz e Aza

سلام لو اماں

A noha written by Hasan Abidi. Lyrics in Urdu.

یہ بولی بیٹی باحسرت سلام لو اماں

سنو ہماری مصیبت سلام لو اماں


بلا کے گھر سے ہمیں اشقیاء نے لوٹا ہے

حسین بھائی میرا کربلا میں چھوٹا ہے

پہاڑ درد و مصیبت کا ہم پہ ٹوٹا ہے

ہوی یہ کیسی ضیافت سلام لو اماں

سنو ہماری مصیبت۔۔۔


سنو اے اماں میرے سر سے چھن گیء چادر

گیء میں کوچہ و بازار میں برہنہ سر

رسن کے نیل ابھی تک ہے میرے بازو پر

ملا یہ اجر رسالت سلام لو اماں

سنو ہماری مصیبت۔۔۔


میں شام و کوفہ کی حالت تمہیں سناؤں کیا

جو اہلبیت پہ بیتی وہ اب بتاؤں کیا

رسن کے نیل ہیں بازو پہ میں دکھاؤں کیا

خود اٹھ کے دیکھ لو حالت سلام لو اماں

سنو ہماری مصیبت۔۔۔


عجیب ظلم کی آندھی چلی زمانے میں

کلیجے پھٹتا ہے روداد غم سنانے میں

سکینہ مر گیء گھٹ گھٹ کے قید خانے میں

بنا کے آی ہوں تربت سلام لو اماں

سنو ہماری مصیبت۔۔۔


زباں پہ حرف شکایت نہ لا سکی زینب

گلہ کیا نہ کسی کا بھی چپ رہی زینب

یزید نحس کے دربار میں گیء زینب

براے بخشش امت سلام‌ لو اماں

سنو ہماری مصیبت۔۔۔


غریب بیٹی سے روداد کربلا سن لو

جو ہم پہ ہو گیء پردیس میں جفا سن لو

جو سن سکو تو شہادت کا واقعہ سن لو

جواب دیتی ہے ہمت سلام لو اماں

سنو ہماری مصیبت۔۔۔