Kanz e Aza

سرور اکیلے ہیں

A noha. Lyrics in Urdu.

ادھر لاکھوں کا لشکر ہے ادھر سرور اکیلے ہیں

نہیں باقی کوئی ناصر لڑے کیوں کر اکیلے ہیں


دعا لیلیٰ یہ کرتی تھی الہٰی تو مدد کرنا

ہزاروں برچیوں والے ہیں اور اکبر اکیلے ہیں

ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔


رباب خستہ تن اک اک سے رو رو کے کہتی تھی

اندھیری قبر ہے جنگل ہے اور اصغر اکیلے ہیں

ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔


پکاری زینب مضطر مدد کو آیے بابا

عدو نرغہ کیے ہے سبط پیمبر اکیلے ہیں

ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔


جواں بیٹے کی میت ہے سہارا کون دے بڑھ کر

سنبھلتے ہیں کبھی کھاتے ہیں شہ ٹھوکر اکیلے ہیں

ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔


کہا زینب نے ہندہ سے ہوے قربان سب رن میں

ہمارے وارثوں میں عابد مضطر اکیلے ہیں

ادھر لاکھوں کا لشکر۔۔۔