سر پیٹو مومنوں ہے شہادت بتول کی
شب میں علی اٹھاتے ہیں میت بتول کی
گرنے سے ڈر کے ٹوٹ گیء ساری پسلیاں
کس دل سے میں سناؤں مصیبت بتول کی
سر پیٹو مومنوں ہے۔۔۔
سیدھے ٹہر نہ پائی وہ اس ظلم کی وجہ
رکنے نہ پائی پھر بھی عبادت بتول کی
سر پیٹو مومنوں ہے۔۔۔
دشمن کے سارے ظلم کو سہہ سہہ کے اے غضب
بلکل نڈھال ہوگیء حالت بتول کی
سر پیٹو مومنوں ہے۔۔۔
محسن شہید پہلو شکستہ پدر کا غم
ہوگی رقم یہ کس طرح غربت بتول کی
سر پیٹو مومنوں ہے۔۔۔
اٹھارہ سال میں ہی وہ دنیا سے چل بسی
تڑپا رہی ہے بچوں کو رحلت بتول کی
سر پیٹو مومنوں ہے۔۔۔
أہل حرم میں رنج سے محشر بپا ہوا
گھر سے نکل رہی ہے جو میت بتول کی
سر پیٹو مومنوں ہے۔۔۔
بچوں کو دیکھتے ہی تڑپنے لگے علی
یاد آ گیء جو انکو وصیت بتول کی
سر پیٹو مومنوں ہے۔۔۔
گریہ کناں ہے زینب و کلثوم اے بوبر
حسنین کو رلاتی ہے فرقت بتول کی
سر پیٹو مومنوں ہے۔۔۔