Kanz e Aza

زندہ رہنے کے لئے

A noha written by Qamar Hasnain. Lyrics in Urdu.

زندہ رہنے کے لئے بس ایک جزبہ چاہیئے

کربلا بس کربلا کربلا بس کربلا


ٹھیک ہے دریا میں موسیٰ کے لئے رستے بنے

یا علی کہہ کر ہمیں پانی پہ چلنا چاہیئے

کربلا بس کربلا۔۔۔

زندہ رہنے کے لئے۔۔۔


تشنگی سب کی بجھانے کے لئے دریا نہیں

حضرتِ عبّاس جیسا ایک پیاسا چاہیےء

کربلا بس کربلا۔۔۔

زندہ رہنے کے لئے۔۔۔


چھ مہینے کے علی اصغر کا یہ پیغام ہے

جتنا جینا ہے ضروری اتنا جینا چاہیےء

کربلا بس کربلا۔۔۔

زندہ رہنے کے لئے۔۔۔


آخری سجدہ کیا شبیر نے یہ سونچ کر

جیسا وہ معبود ہے ویسا ہی سجدہ چاہیےء

کربلا بس کربلا۔۔۔

زندہ رہنے کے لئے۔۔۔


دیکھیےء پاکیزہ کتنی ہے دعاے فاطمہ

سوچیےء ایک ماتمی کو کیسا ہونا چاہیۓ

کربلا بس کربلا۔۔۔

زندہ رہنے کے لئے۔۔۔


کٹ گیا سجدے میں سر تو کہہ اٹھا عشقِ حسین

اب سناں کی نوک پر قرآن پڑھنا چاہیےء

کربلا بس کربلا۔۔۔

زندہ رہنے کے لئے۔۔۔


چاہیےء بس میرے بیٹی کو سکینہ کی دعا

میرے بیٹے کو علی اصغر کا صدقہ چاہیےء

کربلا بس کربلا۔۔۔

زندہ رہنے کے لئے۔۔۔


یہ حسینی ہے دعاے سیدہ ہے انکے ساتھ

ہر یزیدی کو عزاداروں سے ڈرنا چاہیےء

کربلا بس کربلا۔۔۔

زندہ رہنے کے لئے۔۔۔


آؤ سورج میں بچھاتے ہیں قمر فرش عزا

ہر جگہ پر کربلا کا ذکر ہونا چاہیۓ

کربلا بس کربلا۔۔۔

زندہ رہنے کے لئے۔۔۔