Kanz e Aza

رک جاؤ میرے بھائی

A noha written by Gohar Jarchvi. Lyrics in Urdu.

یہ دشتِ کربلا میں زینب کی تھی دہائی

رک جاؤ میرے بھائی مت جاؤ میرے بھائی


ہے لاکھوں عدو شمشیریں لیےء

اے بھای مجھے خوف آتا ہے

ایک ہوک سی اٹھتی ہے بھیا

دل میرا بہت گھبراتا ہے

رک جاؤ میرے بھائی۔۔۔


دریا کے کنارے قتل ہوی

سہہ روز کی پیاسی فوج خدا

اس دشت مصیبت میں بھیا

ہے کون بھلا مظلومہ کا

رک جاؤ میرے بھائی۔۔۔


اس دکھیا بہن کو اے بھای

پردیس میں کیوں تڑپاتے ہو

عباس گےء اکبر بھی گےء

اب تم بھی چھوڑے جاتے ہو

رک جاؤ میرے بھائی۔۔۔


جو کھینچے ہوئے ہے تلواریں

اے بھای یہی ہے وہ لشکر

جو تیر چلانے آیا تھا

میرے بھائی حسن کی میت پر

رک جاؤ میرے بھائی۔۔۔


اے بھای زرا دیکھو تو سہی

روتی ہے تڑپتی ہے کبرا

بابا سے بچھڑنے کا غم میں

مر جاۓ نہ قاسم کی بیوہ

رک جاؤ میرے بھائی۔۔۔


وہ خیمے کے در پہ بیٹھی ہوئی

معصوم سکینہ روتی ہے

ڈھونڈے گی بہت یہ بچی تمہیں

سینے پہ تمہارے سوتی ہے

رک جاؤ میرے بھائی۔۔۔


زخمی تھا بہت پر رک نہ سکا

مظلوم مسافر اے گوہر

مظلوم کی بہنیں در پہ کھڑی

کہتی ہی رہی یہ رو رو کر

رک جاؤ میرے بھائی۔۔۔