زرا آہستہ چل
مقتل کی طرف اے احمد کی تصویر
اے سورہء یوسف کی روشن تفسیر
خیموں کی طرف اعدا جو بڑھے
گھٹنوں سے لگے چلنے سرور
زخموں کی چھبھن نے تھام لیا شبیر
زرا آہستہ چل۔۔۔
سینے پہ میرے سونے والی
رو جاے نہ پیچھے منزل سے
آتی تھی بریدہ سر سے صدا ہمشیر
زرا آہستہ چل۔۔۔
جب ٹھوکر کھا کر گرتے تھے
آواز منا سے آتی تھی
اے خواب خلیل داور کی تعبیر
زرا آہستہ چل۔۔۔
اک ضرب تبسم سے تیرا
میداں سے مٹا سکتا ہوں نشاں
میں شیر خدا کا پوتا ہوں اے تیر
زرا آہستہ چل۔۔۔
یہ قصّہء حسن و عشق نہیں
سلمان یہ غم کا دفتر ہے
محسن یہ قلم سے کہتی ہے تحریر
زرا آہستہ چل۔۔۔