دن ہے عزا کے لوگوں فرش عزا بچھاؤ
غم اپنے بھول کے غم شہ دیں مناؤ
مظلوم کا یہ ماتم ایک درس زندگی ہے
پیغام کربلا کا دنیا کو پھر سناؤ
دن ہے عزا کے۔۔۔
زینب کا تھا یہ نوحہ گھر لٹ گیا ہمارا
کوی نہیں ہمارا بابا مدد کو آؤ
دن ہے عزا کے۔۔۔
کہتی تھی یہ سکینہ ہوں تین دن کی پیاسی
میداں سے آ کے عمو پانی مجھے پلاؤ
دن ہے عزا کے۔۔۔
لیلیٰ یہ کہہ رہی ہے اکبر میرا کہاں ہے
لاشے پہ جاؤں کیسے رستہ مجھے دکھاؤ
دن ہے عزا کے۔۔۔
ماتم کی یہ صداییں آواز دے رہی ہے
یہ حق کا راستہ ہے اس راستے پہ آؤ
دن ہے عزا کے۔۔۔