Kanz e Aza

خنجر ہے ستمگار

A noha written by Parvez. Lyrics in Urdu.

خنجر ہے ستمگار کا پیاسے کا گلا ہے

زینب غریب دشت میں مشغول بکا ہے


سر ننگے نبی زادیاں دربار سجا ہے

افسوس مسلمان بڑی شرم کی جا ہے

خنجر ہے ستمگار کا۔۔۔


رہنے دو سر زینب مضطر پہ یہ چادر

کچھ شرم کرو ثانیء زہرا کی ردا ہے

خنجر ہے ستمگار کا۔۔۔


مقتل میں شہ دین کا دل ہو گیا ٹکڑے

نیزہ جو جواں لال کے سینے میں دھنسا ہے

خنجر ہے ستمگار کا۔۔۔


گھر بار دیا شاہ نے سر کو بھی کٹاے

کل انبیاء جو کر نہ سکے وہ شہ نے کیا ہے

خنجر ہے ستمگار کا۔۔۔


یہ خون حسین ابنِ علی کا ہے معجزہ

پرویز سنو حق کی اذانوں میں صدا ہے

خنجر ہے ستمگار کا۔۔۔