Kanz e Aza

بابا تیرا ایک شب

A noha written by Naqvi. Lyrics in Urdu.

بیٹی سے کہا شہ نے میری جان سکینہ

بابا تیرا ایک شب کا ہے مہمان سکینہ


عاشور کی غربت میں اسیری کا سفر میں

بے رحم زمانے میں رہے بعد پدر کے

ہر گام خدا تیرا نگہبان سکینہ

بابا تیرا ایک شب۔۔۔

بیٹی سے کہا شہ نے۔۔۔


پتھر بھی طمانچے کبھی درہ بھی لگے گا

بدلے گا کیء رنگ تیرا پھول سا چہرہ

ہاں دور یتیمی نہیں آسان سکینہ

بابا تیرا ایک شب۔۔۔

بیٹی سے کہا شہ نے۔۔۔


میں آپ کی آغوش میں چھپ جاؤں گی بابا

اور اکبر و عباس کو بلواوں گی بابا

تنہا تو نہ ہوگی سر میدان سکینہ

بابا تیرا ایک شب۔۔۔

بیٹی سے کہا شہ نے۔۔۔


مقتل میں نہ کوزہ لیےء خالی چلی آنا

عباس کو رو رو کے نہ دریا سے بلانا

ہو جائیں گے شرمندہ چچا جان سکینہ

بابا تیرا ایک شب۔۔۔

بیٹی سے کہا شہ نے۔۔۔


بابا تیرا قاتل کیا مسلمان نہیں ہے

کیا یاد نبی کا اسے فرمان نہیں ہے

شبیر کی باتوں پہ ہے حیران سکینہ

بابا تیرا ایک شب۔۔۔

بیٹی سے کہا شہ نے۔۔۔


جل جائے گا گھر بار تو گھبراؤ گی بی بی

کل شب کہیں بابا کو نہ تم پاؤ گی بی بی

نہ رحم کریں گے یہ مسلمان سکینہ

بابا تیرا ایک شب۔۔۔

بیٹی سے کہا شہ نے۔۔۔


جن بچوں کے جل جاتے ہیں گھر سوتے ہیں کیسے

مر جائے جو گر باپ تو پھر روتے ہیں کیسے

بتلاؤ نہ بابا کہ ہے نادان سکینہ

بابا تیرا ایک شب۔۔۔

بیٹی سے کہا شہ نے۔۔۔


کانوں کے تیرے زخم تجھے سونے نہ دیں گے

ظالم میرے لاشے پہ تجھے رونے نہ دیں گے

ترسے گی تو رونے کو میری جان سکینہ

بابا تیرا ایک شب۔۔۔

بیٹی سے کہا شہ نے۔۔۔


سونے کی تیرے سینے پہ ضد چھوڑ کے بابا

سو جاے گی زنداں کی زمیں اوڑھ کے بابا

ہو جائے گی اسلام پہ قربان سکینہ

بابا تیرا ایک شب۔۔۔

بیٹی سے کہا شہ نے۔۔۔