بابا جانم بابا جانم بابا جانم
میں سوے زندان چلی آپ کی نازوں کی پلی
بابا جانم بابا جانم بابا جانم
قافلہ جب سوے زندان چلا
اپنے بابا سے سکینہ نے کہا
ہو گیا قید تمہارا کنبہ
بابا دیکھو میرا رسی میں گلا
ہاے میری یتیمی ہاے میری غریبی
بابا جانم بابا جانم۔۔۔
بابا اک بار تو آنکھیں کھولو
قیدی بیٹی کی یہ حالت دیکھو
بابا اک بار سکینہ کہہ دو
بولو بابا میرے کچھ تو بولو
ہاے میری یتیمی ہاے میری غریبی
بابا جانم بابا جانم۔۔۔
بابا پانی کی مجھے آس نہیں
میرا سقہ میرا عباس نہیں
اشک پی لونگی مجھے پیاس نہیں
ہم کو یہ کربوبلا راس نہیں
ہاے میری یتیمی ہاے میری غریبی
بابا جانم بابا جانم۔۔۔
بابا اک بار صدا دو بابا
اپنے نزدیک بلا لو بابا
شمر آتا ہے بچا لو بابا
اپنے دامن میں چھپالو بابا
ہاے میری یتیمی ہاے میری غریبی
بابا جانم بابا جانم۔۔۔