Kanz e Aza

بابا اے میرے بابا

A noha written by Suroor Lakhnavi. Lyrics in Urdu.

بابا اے میرے بابا آؤ ڈھل گیا سورج

ہر طرف ہے سناٹا آؤ ڈھل گیا سورج


صرف اپنے سینے پر شب گزار لینے دو

صبح پھر چلے جانا آؤ ڈھل گیا سورج

بابا اے میرے بابا۔۔۔


دونوں ہاتھ پھیلاے میں تمہیں بلاتی ہوں

اب نہیں رہا جاتا آؤ ڈھل گیا سورج

بابا اے میرے بابا۔۔۔


نیند سے بھری آنکھیں تم کو یاد کرتی ہیں

سووں کس طرح تنہا آؤ ڈھل گیا سورج

بابا اے میرے بابا۔۔۔


شام تک سبھی اپنے گھر کو لوٹ آتے ہیں

رات ہوگیء بابا آؤ ڈھل گیا سورج

بابا اے میرے بابا۔۔۔


دشمنوں کی بستی میں خوفناک صحرا میں

بے ردا ہوں بے سایہ آؤ ڈھل گیا سورج

بابا اے میرے بابا۔۔۔


شمر میرے کانوں سے چھین لے گیا گوہر

ظلم ہو گیا کیا کیا آؤ ڈھل گیا سورج

بابا اے میرے بابا۔۔۔


بس تمہارے جاتے ہی گھر جلے چھنی چادر

ہم سے پھر گیء دنیا آؤ ڈھل گیا سورج

بابا اے میرے بابا۔۔۔


کیا تمہیں گوارا ہے میں یتیم کہلاؤں

تم تو ہو میرے بابا آؤ ڈھل گیا سورج

بابا اے میرے بابا۔۔۔


آج بھی سرور اکثر روضہء سکینہ پر

گونجتا ہے یہ نوحہ آؤ ڈھل گیا سورج

بابا اے میرے بابا۔۔۔