یا فاطمہ زہرا یا فاطمہ زہرا
جیتے ہیں فقط ہم غم سرور کے سہارے
اشکوں کے سوا کچھ بھی نہیں پاس ہمارے
کیا نظر کرے مفلس و نادار ہے بی بی
ہم آپ کے بچوں کے عزادار ہے بی بی
یا فاطمہ زہرا۔۔۔
دیکھو تو میرے قوم کے بچوں کو بھی ہے غم
جو ماؤں کی گودی میں کیا کرتے ہیں ماتم
نادان ہو کہ پھر بھی سمجھدار ہے بی بی
ہم آپ کے بچوں کے عزادار ہے بی بی
یا فاطمہ زہرا۔۔۔
دیتے ہیں تمہیں شبر و شبیر کا پرسہ
مخصوص بہتر میں ہے بے شیر کا پرسہ
قاسم کے اور عباس کے غم خوار ہے بی بی
ہم آپ کے بچوں کے عزادار ہے بی بی
یا فاطمہ زہرا۔۔۔
دن ڈھل گیا اور عصر کا ہنگام جو آیا
سب قتل ہوے رہ گےء تنہا شہ والا
بھای نہ بھتیجے نہ انصار ہے بی بی
ہم آپ کے بچوں کے عزادار ہے بی بی
یا فاطمہ زہرا۔۔۔
عاشور کا دن ہے کہ قیامت کا ہے منظر
اور گردن شبیر پہ چلتا ہوا خنجر
ہر سمت سے اب نیزہ و تلوار ہے بی بی
ہم آپ کے بچوں کے عزادار ہے بی بی
یا فاطمہ زہرا۔۔۔
کوثر کی دعا ہے لیےء عباس کا پرچم
محسن در شبیر پہ جا کر کرے ماتم
بس اتنی عنایت کے طلبگار ہیں بی بی
ہم آپ کے بچوں کے عزادار ہے بی بی
یا فاطمہ زہرا۔۔۔