حسین جاتا ہے مرنے کو اے میری زینب
قریب آ گیا اب وقتِ آ خری زینب
سلام تم پہ اے با با کی لاڈلی زینب
زینب نے کہا کون ہے پردیس میں میرا
کیوں جاتے ہو تم چھوڑ کے بھّیا مجھے تنہا
زینب کو ہر اک موڑ پہ تڑپائے گی دُنیا
یاد آ ئو گے بھّیا
بعد آ پ کے ہو گا میری غربت کا یہ عالم
اُس وقت غریبی بھی کرے گی میرا ماتم
سادات کو جب راہ میں دے گا کوئی صدقہ
یاد آ ئو گے بھّیا
زینب کو ہر اک موڑ۔۔۔
یاد آئے گا بھّیا مجھے ارمان تمہارا
تم دیکھ نہیں پائے ہو اکبر کا جو سہرا
دعوت کوئی شادی کی مدینے میں جو دے گا
یاد آ ئو گے بھّیا
زینب کو ہر اک موڑ۔۔۔
اس ماہ سے منسوب تھی بھّیا میری خوشیاں
تھی سب سے بڑی عید میری تیسری شعباں
شعبان کے جب چاند کو دیکھے گی یہ بہنا
یاد آ ئو گے بھّیا
زینب کو ہر اک موڑ۔۔۔
اتنا تھا خیال آپ کو پردے کا برادر
لے جاتے تھے تم رات کو اماں کی لحد پر
اب دیکھے گی زینب کے کھُلے سر کو یہ دُنیا
یاد آ ئو گے بھّیا
زینب کو ہر اک موڑ۔۔۔
دیدار بھی ہو جائے بیٹی کے بہانے
کیا شام کے زندان میں آئو گے سُلانے
سوئے گی نہیں جب میری لوری سے سکینہ
یاد آ ئو گے بھّیا
زینب کو ہر اک موڑ۔۔۔
ہوتا تھا تکلم یوں جُدا بھائی بہن سے
جس طرح کوئی روح نکلتی ہو بدن سے
شہہ رَن کو چلے کہتی رہی ثانیئے زہرا
یاد آ ئو گے بھّیا
زینب کو ہر اک موڑ۔۔۔