Kanz e Aza

ہاے شام کا بازار

A noha written by Rehaan Azmi. Lyrics in Urdu.

ہاے شام کا بازار


سجاد سے رونے کا سبب پوچھ رہا ہے

جو شام میں گزری ہے وہ سب پوچھ رہا ہے

ہاے شام کا بازار


وہ لاکھوں تماشائی بے پردہ پھپھی بہنیں

کیسے نہ لہو روے بیمار کی پھر آنکھیں

اس غم کی اذیت نے اسے مار دیا ہے

ہاے شام کا بازار۔۔۔


کس طرح کرار آے بیمار کو اے لوگوں

سر نیزوں پہ پیاروں کے آتے ہے نظر جس کو

بے جرم مسافر کی یہ کیسی سزا ہے

ہاے شام کا بازار۔۔۔


آنکھوں سے ہے خوں جاری غم خوار ہے بیماری

زنجیر ہے پیروں میں اور طوق بھی ہے بھاری

جلتی ہے زمین ساری اور گرم ہوا ہے

ہاے شام کا بازار۔۔۔


جاگیر نہیں مانگی زنجیر نہیں بدلی

ساے میں نہیں بیٹھا پوشاک نہیں بدلی

ماں بہنوں کی خاطر وہ ردا مانگ رہا ہے

ہاے شام کا بازار۔۔۔


زنداں کے مصایب بھی ہر وقت رلاتا ہے

اشکوں کو مگر اپنے زینب سے چھپاتے ہیں

مر جائے نہ زینب یہ کہیں سوچ رہا ہے

ہاے شام کا بازار۔۔۔


زنداں سے رہا ہو کے زنداں میں ہے سجاد

ایک ننھی سی تربت جو وہاں کرتی ہے فریاد

مر کر بھی رہوں قید میں کیا میری خطا ہے

ہاے شام کا بازار۔۔۔


یہ زخم بھی سجاد کو جینے نہیں دیتا

زخموں سے سکینہ کے جو چپکا رہا کرتہ

وہ خوں بھرا کرتہ ہی کفن اس کا بنا ہے

ہاے شام کا بازار۔۔۔


بازار میں دربار میں زندان میں روے

چالیس برس موت کے ارمان میں روے

ریحان میرا مولا تڑپتا ہی رہا ہے

ہاے شام کا بازار۔۔۔