میری مظلوم بہنا سکینہ
میری معصوم بہنا سکینہ
بولے سجاد شانہ ہلا کر
سکینہ سکینہ
ہاے زندان تیرا وطن بن گیا
خوں بھرا تیرا کرتا کفن بن گیا
کیا کروں قید خانہ ہے یہ گھر نہیں
غسل دینے کو پانی میسر نہیں
اور کفناوءں کیسے کہ چادر نہیں
بیکسی اور غربت میں اے غم زدہ
...خوں بھرا تیرا
...ہاے زندان تیرا
جب تو رویء طمانچوں کی پایء سزا
بالیاں چھن گئی اور دامن جلا
اور کانوں کے خوں سے ہے کرتا بھرا
ہاے تجھکو کفن بھی نہیں مل سکا
...خوں بھرا تیرا
...ہاے زندان تیرا
تو اندھیروں سے ڈرتی رہی میری جاں
باپ کے غم میں روتی رہی میری جاں
گھر چلو ماں سے کہتی رہی میری جاں
تیرا ارمان پورا نہیں ہو سکا
...خوں بھرا تیرا
...ہاے زندان تیرا
ایسی بچھڑی کہ پھر باپ سے نہ ملی
چھٹ کے بابا سے زنداں کی قیدی بنی
ہاے یہ بات سجاد کو کھا گیء
ہاے تیروں سے ان کا کفن بن گیا
...خوں بھرا تیرا
...ہاے زندان تیرا
تجھکو زنداں میں بابا کا سر جو ملا
تو نے بابا کے منہ پر جو منہ کو رکھا
اتنا رویء کہ زنداں لرزنے لگا
روتے روتے ہی آیء ہے تجھ کو قضاء
...خوں بھرا تیرا
...ہاے زندان تیرا
کم سنی میں ستم تو نے کتنے سہے
چار سالہ یتیمہ میں صدقے تیرے
بعد عاشور سویء نہیں چین سے
چین مرکے بھی تجھ کو نہیں مل سکا
...خوں بھرا تیرا
...ہاے زندان تیرا
ہاے فرحان و مظہر عجب وقت تھا
اس یتیمہ کا جس دم جنازہ اٹھا
بیبیوں میں بپا ایک کہرام تھا
سب نے قبر سکینہ پہ نوحہ کیا
...خوں بھرا تیرا
...ہاے زندان تیرا