ام البنین روتی ہے سر پیٹ پیٹ کر
کہرام ہے برپا کہرام ہے برپا
حسنین کے بابا پہ چلا ظلم کا خنجر
کہرام ہے برپا کہرام ہے برپا
جبریل یہ سر پیٹ کے کرتے ہیں منادی
مارا گیا معبود کے سجدے میں نمازی
تلوار سے زخمی ہوا اسلام کا رہبر
کہرام ہے برپا کہرام ہے برپا
ام البنین روتی ہے۔۔۔
ظالم نے پہلے تیغ زہر میں بجھای ہے
پھر شیر کردگار کے سر پہ لگای ہے
اپنے لہو میں ڈوب گےء ثانیء کوثر
کہرام ہے برپا کہرام ہے برپا
ام البنین روتی ہے۔۔۔
ہے زینب و کلثوم کے ہونٹوں پہ یہ نالے
اے پالنے والے میرے بابا کو بچالے
عباس بہت روتے ہیں اس بین کو سن کر
کہرام ہے برپا کہرام ہے برپا
ام البنین روتی ہے۔۔۔
سر پیٹ کے کرتے ہیں بکا شبر و شبیر
کلثوم سے یہ کہتی ہے جب زینب دلگیر
اب داغ یتیمی کا دکھاے گا مقدر
کہرام ہے برپا کہرام ہے برپا
ام البنین روتی ہے۔۔۔
اک حشر کا منظر ہے قیامت کے گھڑی ہے
آ کر کہ یتیمی در شبر پہ کھڑی ہے
بن باپ کے ہو جاییں گے زہرا کے گل تر
کہرام ہے برپا کہرام ہے برپا
ام البنین روتی ہے۔۔۔
عالم میں یہ پردرد صدا گونج رہی ہے
دنیا سے وہ جاتا ہے جو ولیوں کا ولی ہے
وایض ہے عزاداروں کی آنکھوں میں سمندر
کہرام ہے برپا کہرام ہے برپا
ام البنین روتی ہے۔۔۔