کہاں ہو تم میرے غازی زرا چلے آنا
میں قید ہو کے چلی اور وطن ہے بیگانہ
بناے پردہ میرا کون اب سوا تیرے
نہ سر پہ سایہ تیرا نہ رہی ردا میرے
ردا تو بن کے میرے سر پہ غازی چھا جانا
کہاں ہو تم۔۔۔
جو گھر سے نکلی نہ واقف نہ تھی بازاروں کی
ہے ہر سوں بکھری ہوی لاشہ تھی پیاروں کی
اسے پہن کے ہے زنجیر شام کو جانا
کہاں ہو تم۔۔۔
آ دیکھ ہاتھ بندھے میرے ہیں پس گردن
ہے پہنے باقر و سجاد دیکھ طوق و رسن
چلی ہوں عون و محمد کا دے کے نزرانہ
کہاں ہو تم۔۔۔
طمانچے مار کے ظالم مجھے رلاتے ہیں
تیری سکینہ کے کانوں سے خوں بہاتے ہیں
لگی ہے آگ جو دامن پہ وہ بجھا جانا
کہاں ہو تم۔۔۔
مثال بن گیء دنیا میں آج تیری وفا
زمانہ روتا ہے کر کر کے یاد تیری وفا
ہر ایک لب پہ علمدار تیرا افسانہ
کہاں ہو تم۔۔۔