لو آ گیا بلاوا مظلوم کربلا کا
کربلا چلو کربلا چلو کربلا چلو
ماں منتظر ہے بیٹے کے غم خوار آییں گے
آ کر میرے حسین پہ آنسوں بہاییں گے
بنت رسول تکتی ہے تم سب کا راستہ
کربلا چلو۔۔۔
زہرا کا لال قبر میں حسرت یہ لے گیا
اکبر کا کلمہ گویوں نے پرسہ نہیں دیا
اب شہ کو پرسہ دینا ہے کڑیل جوان کا
کربلا چلو۔۔۔
جی بھر کے اپنے بھای کو زینب نہ رو سکی
مجلس زمین کربوبلا پر نہ ہو سکی
ارمان سیدہ میں بچھانے صف عزا
کربلا چلو۔۔۔
خنجر تلے حسین کی آہیں گواہ ہے
ھل من مغیثونا کی صداییں گواہ ہے
کب سے ہمیں بلاتا ہے زہرا کا لاڈلا
کربلا چلو۔۔۔
جس خاک نے چھپایا تھا بنت علی کا سر
جس نے کفن بنایا تھا لاشہ حسین پر
اس کربلا کی خاک کا کرنے کو شکریہ
کربلا چلو۔۔۔
بازو کٹا کے جس جگہ عباس سو گےء
ارمان باوفا کے جہاں دفن ہو گےء
آنسوں وہاں گراییں گے پانی جہاں گرا
کربلا چلو۔۔۔
قسمت سے وقت آے گا جب یہ حیات میں
تم اپنی بیٹیوں کو بھی لے جانا ساتھ میں
اکبر کو وہ سناے گی صغرا کا مرثیہ
کربلا چلو۔۔۔
اک سال بعد بھای کا سر جس گھڑی ملا
عابد سے رو کے کہتی تھی یہ بنت سیدہ
دفناوءنگی میں ہاتھوں سے سر اپنے بھای کا
کربلا چلو۔۔۔
چہلم بھی اپنے باپ کا بچی نہ کر سکی
روتی ہوی وہ شام کے زنداں میں مر گیء
اے کاش کوئی کہہ دے سکینہ سے یہ زباں
کربلا چلو۔۔۔
اس سال اربعین پہ ایسا ہو احترام
اے کاش زایروں میں ہو شامل ہمارا نام
اور دے ہمیں بھی حضرت عباس یہ صدا
کربلا چلو۔۔۔
غربت مسافروں کی مسافر سمجھ سکے
کیسے چلی تھی بی بیاں اندازہ ہو ہمیں
آنسوں بہاتے شہر نجف سے پیادہ پا
کربلا چلو۔۔۔
چہلم پہ جیسے آتی ہے زینب بھی شام سے
اذن سفر ملے جو تکلم امام سے
ہر ایک قدم ظہور کی کرتے ہوے دعا
کربلا چلو۔۔۔