Kanz e Aza

کاش تم کو نیند

A noha written by Hasnain Akbar. Lyrics in Urdu.

بابا کی پیاری سکینہ


شام غریباں ہے یہ سکینہ

کاش تم کو نیند آ جائے


بے سر پدر کا بن میں تھا نوحہ

کاش تم کو نیند آ جائے


پتھر بدن سے ہاتھوں کو کیسے

لوری تمہیں میں سناؤں تو کیسے

پہلو میں سو جا اے شاہزادی

سینے پہ تم کو سلاؤں تو کیسے

تیروں بھرا ہے بستر تمہارا

کاش تم کو نیند آ جائے

شام غریباں ہے۔۔۔


بے شیر واپس جو آیا نہیں ہے

میں نے تمہیں یہ بتایا نہیں ہے

لوری سنای ہے تیروں نے اس کو

اصغر کو میں نے سلایا نہیں ہے

تم کو تو لوری دیتے ہیں بابا

کاش تم کو نیند آ جائے

شام غریباں ہے۔۔۔


اس وقت بھی مشکل بڑی تھی

پہلو میں مادر کے سوتا تھا میں بھی

میں جانتا ہوں یہ مشکل ہے کتنا

بچھڑی تھی جب مجھ سے دادی تمہاری

میرے لیےء بھی کہتی تھی زہرا

کاش تم کو نیند آ جائے

شام غریباں ہے۔۔۔


ہر طور خود کو سنبھالے گی زینب

گو تم جو روی تو روے گی زینب

تم بھی سمجھتی ہو پھر بھی کہوں گا

گر تم نہ سوئی تو جاگے گی زینب

زینب کی خاطر سو جاؤ بیٹا

کاش تم کو نیند آ جائے

شام غریباں ہے۔۔۔


وہ دیکھو کچھ دور سوے ہیں اکبر

عون و محمد ہے سوے وہاں پر

عادت ہے پہرے میں سونے کی تم کو

بی بی محافظ ہے پورے بہتر

چاروں طرف ہے لاشوں کا پہرہ

کاش تم کو نیند آ جائے

شام غریباں ہے۔۔۔


ایک ڈھیر ہے پتھروں کا زمیں پر

بیٹھی ایک بی بی جس کے برابر

اولاد کے غم میں ڈوبے پدر کی

آتی ہے جس سے صداییں یہ اکبر

جاگو گی کب تک میری سکینہ

کاش تم کو نیند آ جائے

شام غریباں ہے۔۔۔