Kanz e Aza

چہلم کرنے آی

A noha written by Aalam Sultanpuri. Lyrics in Urdu.

چہلم کرنے آی ہے زینب

کربوبلا میں زنداں سے چھٹ کر


سر پر اوڑھے زخموں کی چادر

چہلم کرنے آی ہے زینب

کربوبلا میں زنداں سے چھٹ کر


اٹھ کر دیکھو راج دلاروں

خاک نشیں قرآن کے پاروں

دل پہ لے کر داغ بہتر

چہلم کرنے آی۔۔۔


رخ پہ اداسی چھائی ہوئی ہے

غم سے بہن گھبرای ہوی ہے

اٹھو میرے اٹھارہ برادر

چہلم کرنے آی۔۔۔


فرش بچھا دو لا کر رن میں

کھینچو قناعتیں آ کر بن میں

آؤ کہاں ہو قاسم و اکبر

چہلم کرنے آی۔۔۔


اب نہ وطن میں جاؤں گی بھائی

رو رو یہی مر جاؤں گی بھائی

بن کے تیری تربت کی مجاور

چہلم کرنے آی۔۔۔


دشت بلا میں حشر تھا اس دم

پہنچی ہے جس دم زینب پرنم

قبر جری پر گھٹنیوں چل کر

چہلم کرنے آی۔۔۔


کیا میں بتاؤں شاہ مدینہ

مر گیء گھٹ گیء بالی سکینہ

تیری امانت شام میں کھو کر

چہلم کرنے آی۔۔۔


کاش تیری شادی جو رچاتی

پھولوں کا سہرا تجھکو پنہاتی

اٹھو میرے ہمشکل پیمبر

چہلم کرنے آی۔۔۔


خاک پہ بیٹھی روتی تھی زینب

بین یہ رو کے کرتی تھی زینب

اپنے سروں پر کھا کر پتھر

چہلم کرنے آی۔۔۔


تو نے جو عالم نوحہ لکھا ہے

عامر نے رو رو کے پڑھا ہے

اہلِ عزا روتے ہیں سن کر

چہلم کرنے آی۔۔۔