ہاے بازار ہاے سجاد ہاے بازار ہاے سجاد
اے مومنو سناتا ہوں میں غم کا واقعہ
پڑھتے تھے صبح و شام یہ سجاد مرثیہ
بابا پہ ہاے اپنے میں قربان نہ ہو سکا
الشمس ہاے شام یہی لب پہ تھی صدا
منہال نے جو ظلم کی پوچھی ہے انتہا
رو رو کے تب یہ سید سجاد نے کہا
جب ہمیں لایا گیا کھینچتے بازاروں میں
دھوم تھا جشن کا اس وقت ستمگاروں میں
ہاے منہال بیاں کیسے کروں وہ منظر
ایک رسی میں بندھے بارہ گلے تھے کس کر
سب سے چھوٹی تھی بہن میری گرفتاروں میں
جب ہمیں لایا گیا۔۔۔
ہاے میں سید سجاد نہ بھولوں گا وہ دن
سب میرے قتل ہوے کربوبلا میں لیکن
ہاے میں قتل ہوا شام کے بازاروں میں
جب ہمیں لایا گیا۔۔۔
جس گھڑی شام کے بازار میں ہم لاے گےء
ہاے پتھر بھی سروں پر میرے برساے گےء
خون میں تر تھے کھڑے سنگ کی بوچھاروں میں
جب ہمیں لایا گیا۔۔۔
نوک نیزہ پہ جو بے شیر نظر آتا تھا
دل میرا فرط مصائب سے پھٹا جاتا تھا
سب سے چھوٹا تھا میرا بھائی فدا کاروں میں
جب ہمیں لایا گیا۔۔۔
ہو جو منہال اگر شام کے زنداں سے گزر
اپنی آنکھوں سے زرا دیکھنا منظر جا کر
آج بھی خون کے ہے چھیٹے در و دیواروں میں
جب ہمیں لایا گیا۔۔۔
ہاے سجاد پہ تھی کیسی قیامت آی
آ کے یہ سید سجاد سے پوچھے کوئی
کتنی تکلیف ہوئی شام کے بازاروں میں
جب ہمیں لایا گیا۔۔۔
حال تب بالی سکینہ کا عجب ہوتا تھا
شمر جب پانی دکھا کر وہ بہا دیتا تھا
رحم کھاتا نہ تھا کوی بھی جفا کاروں میں
جب ہمیں لایا گیا۔۔۔
کیوں نہ اس پہلے عزادار کو روے عالم
ہاے عامر نہ کرے اہلِ عزا کیوں ماتم
ایک عزادار کا ماتم ہے عزاداروں میں
جب ہمیں لایا گیا۔۔۔