Kanz e Aza

چہلم کرو

A noha. Lyrics in Urdu.

چہلم کرو مومنوں کربل کے میہماں کا

ماتم کرو مومنوں شاہ شہیداں کا

جس کو لعینوں نے پانی کو ترسایا

چہلم کرو مومنوں کربل کے میہماں کا


زنداں سے چھٹ کر بہن آتی ہے کربوبلا

قبر سکینہ سے وہ کس طرح ہوگی جدا

زہرا کے کنبے میں شور قیامت بپا

ہلتی ہے قبر نبی روتے ہیں شیر خدا

چہلم کرو مومنوں۔۔۔


تربت سے غازی کی گزری جو دکھ پای

دریا پہ اے مومنوں اک لاش تھرای

زینب نے رو کر کہا اٹھو میرے بھائی

اب تو تمہاری بہن زنداں سے ہو آی

چہلم کرو مومنوں۔۔۔


اصغر کی ماں دیکھو گھٹ گھٹ کے روتی ہے

وارث ہے مقتل میں مٹی میں موتی ہے

کلثوم اشکوں کی لڑیاں پروتی ہے

بالی سکینہ بھی زنداں میں سوتی ہے

چہلم کرو مومنوں۔۔۔


یہ اس کا چہلم ہے جو اب تک ہے جو بیکفن

گھوڑوں کی ٹاپوں سے پامال ہے خستہ تن

جان پیمبر ہے زہرا کا ہے گل بدن

اس کو کفن کیسے دے خود بے ردا ہے بہن

چہلم کرو مومنوں۔۔۔


پیٹو اب أہل عزا عرصہ ہے محشر کا

عابد کو پرسہ دو انکے بھرے گھر کو

غم سے برا حال ہے کلثوم مضطر کا

تابوت اٹھتا ہے زہرا کے دلبر کا

چہلم کرو مومنوں۔۔۔


گھر میں قیامت ہے آل پیمبر کے

نوحے سنانا ہے اجڑے ہوے گھر کے

دیکھو زرا حوصلے سجاد مضطر کے

مولا نے دفناے لاشے بہتر کے

چہلم کرو مومنوں۔۔۔


طوفان غم اٹھے ناصر کے نوحے سے

بتلاؤ کربل میں چہلم ہوا کیسے

شہ کے عزاداروں ماتم کرو ایسے

بیٹے کی میت پر روتی ہو ماں جیسے

چہلم کرو مومنوں۔۔۔