چھوڑنا تنہا بیٹی مریضہ
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
مشکل کشاء کا بیٹا ہی جانے
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
حکم الہی راز مشیعت
منزل طاعت میں ہے امامت
شکر کا ہر دکھ پر نظرانہ
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
چھوڑنا تنہا۔۔۔
روز ازل سے ہے تیاری
سر دینے کی آی باری
ہر ہر گام پہ امتحاں دینا
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
چھوڑنا تنہا۔۔۔
ساتھی بس ایک تنہای ہے
کس سے کہے کیا بن آی ہے
ویراں مکاں اور تنہا رہنا
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
چھوڑنا تنہا۔۔۔
بھای جواں ہمشکل پیمبر
گھر کی رونق آنکھ کی ٹھنڈک
ہو وہ وداع اور جینا بہن کا
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
چھوڑنا تنہا۔۔۔
یادیں دل میں آگ لگاے
خون کے آنسوں رک نہ پاے
زندہ رہنا اور نہ مرنا
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
چھوڑنا تنہا۔۔۔
قاصد کوئی جاے تو کیسے
ہر ہر گام پہ ظلم کے پہرے
بیٹی مریضہ کا نام آ جانا
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
چھوڑنا تنہا۔۔۔
نامہ بر کی آس لگائے
رستے میں ہے آنکھیں بچھائے
ہر دن صبح سے شام کرنا
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
چھوڑنا تنہا۔۔۔
کیسا بھرا گھر ہو گیا سنساں
جیسے بھری گود ہو جاے ویراں
زہرا بی بی گھر تیرا بسنا
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
چھوڑنا تنہا۔۔۔
دکھیا فہیم اب یاد کرے ہے
بابا سے فریاد کرے ہے
لوٹ کے جانا یا اس کو بلانا
کتنا مشکل ہے کتنا مشکل ہے
چھوڑنا تنہا۔۔۔