صغرا کو محرم کا جب چاند نظر آیا
یاد شہ والا نے دل اور بھی تڑپایا
چاند کو دیکھ کے صغرا ہاے حسین
آ گیا ماہ محرم کا نہیں آے حسین
یاد پردیس میں آتی ہے لحد اماں کی
دل کا احوال سنانے کو کہاں جاے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
آپ آے نہ خبر آی نہ اکبر آے
کیسے اس حال میں صغرا سے جیا جاے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
جب سے یہ چاند محرم کا نظر آیا ہے
اماں روتی ہے تجھے میرے مانجاے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
کوئی تصویر تو زہرا کی رہی پردے میں
یہ تو اچھا ہوا صغرا کو نہیں لاے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
نام پر شاہ نے اکبر کے خریدی ہے زمیں
کیسے جاگیر تجھے بھای کی دکھلاے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
عید بھی سوگ کے عالم میں گزاری اس نے
ہاے اکبر کبھی کہتی تھی کبھی ہاے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
مستقل شاہ کی آنکھوں سے تھے آنسوں جاری
خط صغرا کو مکمل نہیں پڑھ پاے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
اک اک بیٹی سے رخصت ہوے خیمے میں مگر
ہاے آفسوس کے صغرا سے نہ مل پاے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔
لکھ کے نوحہ یہ تکلم نے دعا مانگی ہے
ہر عزادار کو عاشور پہ بلواے حسین
چاند کو دیکھ کے۔۔۔