Kanz e Aza

ہمارے گھر میں

A noha written by Zeeshan Abidi (2026). Lyrics in Urdu.

جب کسی گھر میں کوئی مرتا ہے

پرسہ دیتے ہیں لوگ آ آ کر

کتنی مظلوم ہے حسین کی ماں

پرسہ لیتی ہے سب کے گھر آ کر


چھوڑ دیا ماں نے بقیہ

آ گیا محرم

یا حسین کہو یا حسین

یا حسین یا حسین


ہوتی ہے مجلس جہاں آتی ہے وہاں پہ فاطمہ

غریب ہوں تو کیا ہوا وہ آییں گی

ہمیں بھی خوش نصیب وہ بناییں گی

اٹھا کے ہاتھ دے کے واسطہ حسین کا

دعا کرو دعا کرو

ہمارے گھر میں آج آے بی بی فاطمہ


بچھا کے فرش غم یہاں جنہیں بلا رہے ہیں ہم

وہ پسلیوں کو تھام کر رکھیں گی گھر میں جب قدم

سنانا ان کو داستاں حسین کی

بہت غریب ہے وہ ماں حسین کی

جو پرسہ لینے آتی ہے غریب لال کا

دعا کرو دعا کرو ہمارے گھر میں آج۔۔۔


علم کے ساتھ لازمی سجانا ایک مشک بھی

چچا سے دور نہ رہے حسین کی وہ لاڈلی

ضرور بی بی آیینگی ہمارے گھر

سکینہ کو بھی لاینگی ہمارے گھر

سجا کے شہ نشین رکھ کے شہ کا تعزیہ

دعا کرو دعا کرو ہمارے گھر میں آج۔۔۔


یہ صرف رسم ہی نہیں ہماری جان ہے یہ غم

کریں گے ماتم حسین اسی لئے بنے ہے ہم

کہ ہم رہے یا نہ رہے رہے یہ غم

کبھی تمہارا حوصلہ نہیں ہو کم

رہے ہمیشہ جاری یہ عزا کا سلسلہ

دعا کرو دعا کرو ہمارے گھر میں آج۔۔۔


فلک پہ خون بھرا تیرا لباس بچھ گیا حسین

جبھی تو سرخ چاند پر لکھا ہوا ہے یا حسین

رکھیں گے دل کو کربلا بنا کے ہم

غریب خانے میں دیا جلا کے ہم

کہیں گے یا‌‌حسین ہو گی مجلس عزاء

دعا کرو دعا کرو ہمارے گھر میں آج۔۔۔


یہ جھولا اس کی یاد ہے جو چھ مہینے جی سکا

سلام اس صغیر پر جو پانی بھی نہ پی سکا

سبیل اس کے نام کی لگا کے تم

پلانا پانی سب کو بلا کہ تم

دعا وہ دے تو ہاتھ جوڑ کر یہ بولنا

دعا کرو دعا کرو ہمارے گھر میں آج۔۔۔


بتول ایک ہاتھ سے لباس جس کا خود سیےء

یہ ماہ غم میں کیسے ہو ہم اس کو یاد نہ کرے

جب آٹھویں کو غازی کی ہو حاضری

نہیں ہو احترام میں کوئی کمی

ادب سے ہاتھ اٹھا کہ نظر با وفا

دعا کرو دعا کرو ہمارے گھر میں آج۔۔۔


گزر گےء ہے کتنے دن ملے ہوئے حسین سے

میں ان سے دور اب یہاں رہوں گا کیسے چین سے

جب آیننگے ہمارے گھر میں فاطمہ

میں ان کو اپنا حال دل سناؤں گا

وہ کہہ دے تو بلا لیں گے حسین کربلا

دعا کرو دعا کرو ہمارے گھر میں آج۔۔۔


نہ جانے کتنی جلدی گزر جاییں گے یہ دن

پھر پورا سال بہت آیینگے یہ دن

لایینگے ہم کہاں سے اے زیشان اور رضا

ماتم کی گونج آہ و بکا رونق عزا

اگلے برس جو ہوگا وہی روے گا حسین

زندہ رہے تو ہم بھی پکاریں گے یا حسین

دعا کرو دعا کرو ہمارے گھر میں آج۔۔۔