Kanz e Aza

پروانہء شبیر

A noha written by Najm Afandi. Lyrics in Urdu.

سینوں میں یہی دل ہے عزا خانۂ شبیر

سر ہے یہی سنگ در کاشناے شبیر

پہنچاییں گے دنیا میں ہم افسانہء شبیر

اے صل علی جلوۂ جانان شبیر

ہم عاشق شبیر ہے پروانہء شبیر


سر جس کا اتارا سجدے میں خدا کے

نیند آی جسے سارے زمانے کو جگا کے

جو سو گیا آندھی میں چراغ اپنا جلا کے

اے صل علی جلوۂ جانان شبیر

ہم عاشق شبیر۔۔۔


ہم اس کے فدائی ہے جو دو دن کا تھا پیاسا

پانی نہ ملا جس کو دم ذبح زرا سا

زہرا کا جگر بند محمد کا نواسہ

اے صل علی جلوۂ جانان شبیر

ہم عاشق شبیر۔۔۔


دیکھا نہ سنا یوں کسی سلطان کا ماتم

ایسا نہ ہوا ناشر قرآن کا ماتم

تیرہ سو برس سے ہے عجب شان کا ماتم

اے صل علی جلوۂ جانانہء شبیر

ہم عاشق شبیر۔۔۔


مقبول یہ کوشش ہو کہاں ایسا مقدر

شاید اسی تدبیر سے بخشش ہو میسر

تم بھی کہو اے نجم یہ پروانوں میں مل کر

اے صل علی جلوۂ جانانہء شبیر

ہم عاشق شبیر۔۔۔