Kanz e Aza

پردیسی کنبے والوں

A noha. Lyrics in Urdu.

پردیسی کنبے والوں کی یاد جو تیر چھبھوتی ہے

نانا کے روضے پہ صغرا چپکے چپکے روتی ہے


آنے والے بھای کا رستہ تکتی ہے بیمار بہن

بھای کی مجبور جوانی نیزہ کھاے سوتی ہے

پردیسی کنبے والوں۔۔۔


اے شہزادی قاسم و اکبر اب نہ ملیں گے قاصد کو

دروازے پہ آس لگائے نا حق پہروں روتی ہے

پردیسی کنبے والوں۔۔۔


اکبر کی شادی کی تمنا ہاے مقدر صغرا کا

سہرے کی لڑیاں تو نہیں اشکوں کے ہار پروتی ہے

پردیسی کنبے والوں۔۔۔


کیسا رونا کیسے آنسوں عشرے کے دن عصر کے بعد

صغرا اپنے رخساروں سے گرد یتیمی دھوتی ہے

پردیسی کنبے والوں۔۔۔


باپ کے سینے پر سوتی تھی ایک زمانا وہ بھی تھا

ایک زمانہ یہ ہے سکینہ فرش زمیں پر سوتی ہے

پردیسی کنبے والوں۔۔۔


جس نے امت کی راہوں میں فرش بچھایا پھولوں کا

امت اس کے بیماروں کی راہ میں کانٹے بوتی ہے

پردیسی کنبے والوں۔۔۔