Kanz e Aza

وا حسن سبز قبا

A noha written by Mazhar Abidi. Lyrics in Urdu.

ہاے وہ بے کسی

مقتل سے آیا لاشہء قاسم

بھائی حسن کی یاد ستانے لگی

زینب نے روکے لاشہء قاسم پہ کی بکا

وا حسن سبز قبا بے خطا قاسما


کل تیرا جگر ٹکڑوں میں بٹا تھا

آج تیرا قاسم ٹکڑوں میں بٹ گیا

وا حسن سبز قبا۔۔۔


دنیا نے تجھکو چین سے رہنے نہیں دیا

تجھکو زہر دیا یہ ستم ختم نہ ہوا

یہ ظلم چلتے چلتے قاسم تک آگیا

وا حسن سبز قبا۔۔۔


امت نے تیرے ساتھ بڑا ظلم یہ کیا

ٹکڑے ہوا کلیجہ تیرا وا مصیبتا

مقتل میں تیرا قاسم ٹکڑوں میں بٹ گیا

وا حسن سبز قبا۔۔۔


تھا چاند فاطمہ کا ستم کی گھٹاؤں میں

گھر سے چلا جنازہ تو تیروں کی چھاؤں میں

قاسم کا لاشہ دھوپ میں پامال ہوگیا

وا حسن سبز قبا۔۔۔


تجھ پر سلام اے میرے مظلوم تر اخی

قاسم کی تربیت میں کمی کوئی نہ رکھی

اکبر سے پہلے شہ پہ قربان ہوگیا

وا حسن سبز قبا۔۔۔


لیکن تجھے کفن تو میسر تھا بھائی جاں

قاسم تو بے کفن ہی گیا چھوڑ کر جہاں

کیونکر نہ میرے لب پر ہر دم ہو یہ بکا

وا حسن سبز قبا۔۔۔


اذن وغا حسین سے جب مل نہیں سکا

تعویذ تیرا ساتھ میں وہ لایا مہ لقا

دل تھام کر حسین نے بے ساختہ کہا

وا حسن سبز قبا۔۔۔


پیوست جتنے تیر تھے تابوت میں تیرے

اتنے ہی زخم قاسم دلگیر کو لگے

فروا کے لب پہ آیا اس غم سے مرثیہ

وا حسن سبز قبا۔۔۔


زینب نے روکے مظہر و فرحان یہ کہا

بھائی حسن کا داغ جدائی ہرا ہوا

اہل حرم نے لاشہء قاسم پہ کی بکا

وا حسن سبز قبا۔۔۔