Kanz e Aza

نوحہ پاک( امام مولا حسن علیہ سلام)

A noha (2026). Lyrics in Urdu.

نوحہ پاک( امام مولا حسن علیہ سلام)


غازی نے جنازے پہ چلے تیر جو دیکھے

رو پڑا روتے ہوئے شبیر جو دیکھے


مسلم نے کہا جائے نہ واپس یہ جنازہ

مر نہ جائے وارثِ تطہیر جو دیکھے


شاہ بولے نہیں لڑنا ہے عباس یہاں پر

رو کے غازی جانبِ شمشیر جو دیکھے


زینب تو نہ سہہ پائی ہے یہ تیر حسن کے

کیا کرے گی تیروں پہ شبیر جو دیکھے