Kanz e Aza

میں لٹ گیء نانا

A noha written by Gohar Jarchvi. Lyrics in Urdu.

میں لٹ گیء نانا میں لٹ گیء نانا

کربوبلا کے بن میں گھر لٹ گیا میرا


ایسی تباہی لایا عاشور کا سویرا

کبرا کی مانگ اجڑی قاسم کا لٹا سہرا

بے جرم گیا مارا اک رات کا دولہا

میں لٹ گیء نانا۔۔۔


کڑیل جوان اکبر میرا گیسوؤں والا

وہ شیر جس کو میں نے اٹھارہ سال پالا

تیروں سے ہوا چھلنی اس شیر کا سینہ

میں لٹ گیء نانا۔۔۔


ظالم نے تیر مارا معصوم کے گلے پر

پیاسا لہو میں ڈوبا بے شیر علی اصغر

مقتل میں رو رہا تھا بھای میرا تنہا

میں لٹ گیء نانا۔۔۔


وہ جس کا نام پیاسے بچوں کی آس تھا

جس کو لقب ملا تھا سقاے سکینہ

وہ بھای لب دریا مارا گیا پیاسا

میں لٹ گیء نانا۔۔۔


بچوں کو جس پہ میں نے صدقے کیا تھا نانا

جو میرا بھائی مجھکو تھا جان سے پیارا

پامال ہوتے دیکھا اس بھائی کا لاشہ

میں لٹ گیء نانا۔۔۔


لوٹا ستمگروں نے میرے گھر کو جلایا

اہلِ ستم نے نانا اس در کو جلایا

رہتا تھا جس پہ نانا عباس کا پہرہ

میں لٹ گیء نانا۔۔۔


جس بچی کا بستر تھا میرے بھائی کا سینہ

کہتا تھا میرا بھائی جسے پیار سے سکینہ

زنداں میں کھو آی زینب وہ نگینہ

میں لٹ گیء نانا۔۔۔


بلوے میں لعیں لاے جس وقت رسن بستہ

تھا حال عجب گوہر عباس کی خواہر کا

مجمع تھا ہزاروں کا زینب تھی بے ردا

میں لٹ گیء نانا۔۔۔