میرے آقا میرے مولا
میرے بے دست جری میرے غازی عباس
آبرو پیاس کی تو نے لب دریا رکھی
تیرے رہوار کی ٹاپوں کی گرج سنتے ہی
فوج سر پٹ بھاگی
خود بہ خود تھم گیا دریا کا بھی بہتا پانی
میرے غازی عباس
میرے آقا میرے مولا
اسلحے میں تیرا ہتھیار ہے بس اک نیزہ
کوئی تلوار نہیں
پھر بھی لرزیذہ تیرے رعب سے ہے ہر شامی
میرے غازی عباس
میرے آقا میرے مولا
اس طرح باندھ کے نیزے سے بھرا مشکیزہ
ہاتھ نم ہو نہ سکا
تجھ سا محتاج فلک نے بھی نہ دیکھا کوئی
میرے غازی عباس
میرے آقا میرے مولا
ال اتش کی وہ صدائے پہ جگر کٹتا ہے
اور دل روتا ہے
تازیانے ہیں مسلسل جو سماعت پہ تیری
میرے غازی عباس
میرے آقا میرے مولا
دو بدو آکے لڑے تجھ سے بھلا کس کی مجال
چپ کے کرنے لگے وار
کٹ گئے ہاتھ کمیں گاہ سے تلوار چلی
میرے غازی عباس
میرے آقا میرے مولا
ہاتھ جیسے ہی کٹے مشک کو دانتوں میں لئے
رخ کیا خیموں کا
دفعتاً مشک پہ اک تیر لگا مشک چھدی
میرے غازی عباس
میرے آقا میرے مولا
مشک سے پانی کا بہنا تھا کہ دل بیٹھ گیا
اب تو کچھ بھی نہ رہا
ایسے میں درز لگا سر پہ قیامت ٹوٹی
میرے غازی عباس
میرے آقا میرے مولا
ڈھل گئی شام بڑے رات کی سایہ شہید
تیرگی پھیل گئی
ٹوٹا نیزہ لئے بی بی کوئی مقتل کو چلی
میرے غازی عباس
میرے آقا میرے مولا