Kanz e Aza

مقتل سنو سکینہ

A noha written by Mir Sajjad Mir (2026). Lyrics in Urdu.

سر حسین سے یہ کہہ رہی ہے ایک دکھیا

اے بابا جان میرے مقتل سنو سکینہ کا


قسم تمہارے برادر کی جھک گیء ہے کمر

میں ماں کے پاس بھی جاتی ہوں گھٹنیوں چل کر

ستم ہی اتنے ہوئے چار سالہ زہرا پر

مجھے بھی ٹھیک سے بابا نظر نہیں آتا

اے بابا جان میرے۔۔۔

سر حسین سے یہ۔۔۔


ہے تازیانوں سے زخمی میرا بدن بابا

گلے کے زخم میں پیوست ہے رسن بابا

یہی لباس بنے گا میرا کفن بابا

بدل نہ پائے گی غسالہ بھی میرا کرتا

اے بابا جان میرے۔۔۔

سر حسین سے یہ۔۔۔


ستم اٹھاے ہیں کیا کیا تمہاری بیٹی نے

طمانچے آپ کو مارا تھا ایک خولی نے

نہ جانے کھاے ہے کتنے طمانچے بچی نے

انہیں طمانچوں سے سوجھا ہوا ہے یہ چہرہ

اے بابا جان میرے۔۔۔

سر حسین سے یہ۔۔۔


گلے میں میرے رسن بن گیء ہے یہ خنجر

رگوں سے خون ہے میرے کرتے پر

تم ایک بار ہوے قتل کربلا میں مگر

میں بار بار ہوی ذبح اے میرے بابا

اے بابا جان میرے۔۔۔

سر حسین سے یہ۔۔۔


اب اس اندھیرے سے کب اور ڈرنے والی ہوں

میں کوچ شام کے زنداں میں کرنے والی ہوں

مجھے پتہ ہے میں اس شب میں مرنے والی ہوں

تھے لینے آے مجھے خواب میں ابھی بھیا

اے بابا جان میرے۔۔۔

سر حسین سے یہ۔۔۔


سناؤں کیسے روایت شہید ہونے کی

عجیب طرح سے خیرات کر رہے تھے شقی

کھجوریں پھینک رہے تھے میری طرف شامی

یہ زخم دل پہ میرے پتھروں سے ہے گہرا

اے بابا جان میرے۔۔۔

سر حسین سے یہ۔۔۔


اے بابا شمر مجھے‌شام تک ستاتا رہا

وہ پانی پی کے میرے سامنے بہاتا رہا

جو درے پشت پہ سجاد کی لگاتا رہا

وہ درہ اس نے میرے منہ پہ مارا ہے بابا

اے بابا جان میرے۔۔۔

سر حسین سے یہ۔۔۔


سناؤں شام غریباں کا آپ کو منظر

لعیں نے نوچ لیےء میرے کان سے گوہر

تمام خوں میرا بہہ گیا ہے رس رس کر

سفید ہو گیا بیٹی کی آپ کا چہرہ

اے بابا جان میرے۔۔۔

سر حسین سے یہ۔۔۔


بتایا بچی نے سجاد باپ کو رو کر

ہر ایک شہر میں مارے گےء مجھے پتھر

میں سیدھی ہو نہیں پائی چلی ہوں جھک جھک کر

ہے درد ٹوٹی ہوئی پسلیوں میں شدت کا

اے بابا جان میرے۔۔۔

سر حسین سے یہ۔۔۔