Kanz e Aza

مرتظی کی طرح

A noha written by Naseer Turabi (2026). Lyrics in Urdu.

نہیں ہے کوئی بھی دنیا میں مرتظی کی طرح

کہیں بشر کی طرح ہے کہیں خدا کی طرح


علی کو رہنا ہے تا حشر سر بلند کے وہ

نبی کے دوش پہ کعبے میں ہے دعا کی طرح

نہیں ہے کوئی بھی۔۔۔


ہوا کی رو میں وفا تھی تو اپنا حر کیسے

ادھر سے آیا ادھر موج میں ہوا کی طرح

نہیں ہے کوئی بھی۔۔۔


عجیب لوگ تھے اے دشت نینوا تیرے

گلے ملے بھی قضا سے تو آشنا کی طرح

نہیں ہے کوئی بھی۔۔۔


غم حسین نے رکھ لی ہے آبرو ورنہ

اجڑ ہی جاتی یہ دنیا بھی کربلا کی طرح

نہیں ہے کوئی بھی۔۔۔


چلے جو عابد بیمار قافلہ لے کر

صدا یہ آی گزر جاؤ انبیاء کی طرح

نہیں ہے کوئی بھی۔۔۔


کسی کو خواہش تعمیر ہے تو آے نصیر

نجف کی راہ میں رہتا ہوں نقش پا کی طرح

نہیں ہے کوئی بھی۔۔۔