مجھے کوئی غم نہیں ہے مگر اے حسین تیرا
میری فکر کی ہے منزل سفر اے حسین تیرا
کیا عجب تھا گھیر لیتی مجھے ہر طرح کی فکریں
نہ جو غم رفیق ہوتا اگر اے حسین تیرا
کبھی کفر کے مقابل تو کبھی منافقوں کے
رہا سر بکف ہمیشہ پدر اے حسین تیرا
نہ أمیر شام باقی نہ وہ تاج و تخت شاہی
ہے دلوں پہ اب بھی لیکن اثر اے حسین تیرا
اسے اپنے خون سے تو نے نیء زندگی عطا کی
ہے یہ دین مصطفیٰ کا شجر اے حسین تیرا
کسی حکمران کا صدقہ نہ مبلغوں کی کوشش
ہے یہ دین کی بہاریں ثمر اے حسین تیرا
اے جناں کے شہزادے تو زمیں پہ آ گیا کیوں
کہ مسلسل ابتلا ہے سفر اے حسین تیرا
کبھی دوش پر نبی کے کبھی نوک پر انی کے
رہا اوج پر ہمیشہ قمر اے حسین تیرا
ہوی کہکشاں سی روشن سر راہ شام و کوفہ
گیا سر بہ نوکِ نیزہ جدھر اے حسین تیرا
نہ تو آنکھ پر ہے پٹی نہ ہی ہاتھ میں ہے راشا
تو خلیل دیکھتے ہیں جگر اے حسین تیرا
کیا عجب تھا پاے اصغر سے ابلتا خون کا چشمہ
اگر ایڑیاں رگڑتا پسر اے حسین تیرا
سر حشر میرے آقا تو ہی یہ بھی دھیان رکھیو کہ ہے
سوز و خوان و شاعر کدھر اے حسین تیرا
نہ دوبارہ حاضری گر ہو نصیب سبط جعفر
تو پھر اس کی سمت سے ہو گزر اے حسین تیرا