ماں کہتی تھی قربان تمہارے علی اصغر
پیارے علی اصغر میرے پیارے علی اصغر
تم پیاس بجھانے کے لئے رن میں گےء ہو
ڈرتی ہوں کوئی تیر نہ مارے علی اصغر
ماں کہتی تھی قربان۔۔۔
جب تم نہ رہے پاس تو جینے کا مزہ کیا
بولو میں جیوں کس کے سہارے علی اصغر
ماں کہتی تھی قربان۔۔۔
گہوارا ہے خالی کہو اب کسکو جھلاوں
تم تو ہوے اللّٰہ کو پیارے علی اصغر
ماں کہتی تھی قربان۔۔۔
دنیا میری تاریک ہے تم جب سے گےء ہو
آجا میری آنکھوں کے تارے علی اصغر
ماں کہتی تھی قربان۔۔۔
تنہائی میں جاں کھوتی ہے رو رو کے سکینہ
کہتی ہے کہ آجاؤ ہمارے علی اصغر
ماں کہتی تھی قربان۔۔۔
جو بھی گیا میداں میں وہ واپس نہیں آیا
ماں لال کسے کہہ کے پکارے علی اصغر
ماں کہتی تھی قربان۔۔۔
عباس جری بھول گےء پیاس خود اپنی
یاد آے جو دریا کے کنارے علی اصغر
ماں کہتی تھی قربان۔۔۔
بے آسرا زاہد کو نہ سمجھے یہ زمانہ
زاہد کے ہیں معصوم سہارے علی اصغر
ماں کہتی تھی قربان۔۔۔