Kanz e Aza

مجری پیدا ہوا

A noha. Lyrics in Urdu.

مجری پیدا ہوا تھا سم حسن کے واسطے

اور بنا خنجر شہ تشنہ دہن کے واسطے


اے فلک زینب کو تو نے کیوں پھرایا در بدر

ماتم شبیر کیا کم تھا بہن سے واسطے

مجری پیدا ہوا۔۔۔


بیکفن تھا لاشہء نوشاہ رن میں جا بجا

منہ چھپانے کو نہ چادر تھی دلہن کے واسطے

مجری پیدا ہوا۔۔۔


شمر سے کہتی تھی زینب تو نہ لے چادر میری

یہ ردا رہنے دے بھای کے کفن کے واسطے

مجری پیدا ہوا۔۔۔


اے فلک انصاف سے تجویز تیری دور ہے

گردن سجاد ہوتا تو رسن کے واسطے

مجری پیدا ہوا۔۔۔


بولے عابد اکبر و اصغر تو ہو شہ پر نثار

اور ہم جیتے رہے رنج و محن کے واسطے

مجری پیدا ہوا۔۔۔