قید خانے کو عزاخانہ بنانے والی
مر گیء سوگ بھرے گھر کا منانے والی
ہے نمی کیسی یہ زنداں کی دیواروں میں
سسکیاں کس کی ہے یہ شام کے بازاروں میں
کیا ابھی چپ نہ ہوی اشک بہانے والی
قید خانے کو عزاخانہ۔۔۔
رو کے کہتی تھی مناؤں میں بھلا غم کیسے
عمو بتلایےء آخر کروں ماتم کیسے
ہاتھ بندھوا بھی چکی خاک اڑانے والی
قید خانے کو عزاخانہ۔۔۔
دور تک آج اجالا ہی اجالا ہے جہاں
ایک دن صرف اندھیرا ہی اندھیرا تھا وہاں
قید تھی آنسوؤں کی شمع جلانے والی
قید خانے کو عزاخانہ۔۔۔
پیاس ہونٹوں پہ تو آنکھوں میں دھواں لے کے گیء
اپنے چہرے پہ طمانچوں کے نشاں لے کے گیء
آگ جلتے ہوئے کرتے کی بجھانے والی
قید خانے کو عزاخانہ۔۔۔
بن گیء رسی تو جانا کے اسیری کیا ہے
سہلیاں کھای تو سمجھی کے یتیمی کیا ہے
ہر گھڑی پیار چچا جان کا پانے والی
قید خانے کو عزاخانہ۔۔۔
کبھی بہتے ہوئے اشکوں سے وضو کرتی تھی
غم سرور میں کبھی دل کو لہو کرتی تھی
اپنے بابا کے مصلے کو بچھانے والی
قید خانے کو عزاخانہ۔۔۔
جا کے دکھلاے گی سب زخم جگر دادی کو
رو کے بتلاے گی روداد سفر دادی کو
بے ردا شام کے دربار میں جانے والی
قید خانے کو عزاخانہ۔۔۔
جسم پہ خوں بھرے کرتے کا کفن لے کے گیء
بیتے زخموں کی طرح یاد وطن لے کے گیء
خبر غربت کا پرندوں کو سنانے والی
قید خانے کو عزاخانہ۔۔۔
رات دن عامر و نیر بھی نہ کیوں اشک بہاے
سوچ لے اس کے مصایب تو کلیجے پھٹ جائے
مرثیہ بن کے ہر سانس پہ چھانے والی
قید خانے کو عزاخانہ۔۔۔