Kanz e Aza

قافلہ روکو

A noha written by Mir Takallum. Lyrics in Urdu.

رہوار حسینی جب ٹہرا اور ایک قدم آگے نہ بڑھا

کچھ خاک اٹھا کے ہاتھوں میں عباس سے یہ مولا نے کہا

سر اپنا یہاں کٹواییں گے اس خاک پہ ہم سو جاییں گے


قافلہ رو کو غازی قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا قافلہ رو کو غازی


ہے سفر ختم ہوا یہی مقتل ہے میرا

قافلہ رو کو غازی


سن کے زہرا کی بکا جاں چلی جاتی ہے

اس زمیں سے تو میرے خون کی بو آتی ہے

ماں کی آتی ہے صدا دل بھی کہتا ہے میرا

قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا۔۔۔


اپنی منزل سے کہیں آ گے نہیں جانا ہے

ہم کو سجاد نے بھای یہی دفنانا ہے

روتی بہنوں سے ہمیں یہی ہونا ہے جدا

قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا۔۔۔


سونگھ کر خاک کو ایسی ہوی رقعت طاری

انا للہ ہوا شہ کے لبوں سے جاری

سجدۂ شکر کیا مڑ کے بھای سے کہا

قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا۔۔۔


یہ زمیں پاؤں پکڑتی ہے میرے رک جاؤ

سر کھلے آے تھے جبریل ابھی رک جاؤ

اے سکینہ کے چچا آ گیا امر خدا

قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا۔۔۔


مقتل عشق کی جو مانگے وہ قیمت دیدو

یہ زمیں نام پہ ہمشکل نبی کے لے لو

کون بستا ہے یہاں پوچھ لو جا کے زرا

قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا۔۔۔


دیکھو وہ چاند مجھے ایسے ہی خم ہونا ہے

اس ترای میں میرا بازو قلم ہونا ہے

خون میں ڈوبے گا یہاں ایک بھتیجی کا چچا

قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا۔۔۔


نام تم پر نہ رقم سارے عزاداروں کے

اس جگہ آیینگے اب قافلے زواروں کے

میرا ماتم ہوگا آیینگے اہل عزا

قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا۔۔۔


چھ مہینوں سے سفر میں ہے مسلسل اصغر

کام میں کہدے کوی آ گیا اب آخری گھر

تیر کھاے گا یہاں وہ میرا ماہ لقا

قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا۔۔۔


ایک وہ دن تھا تکلم کہ علی کی بیٹی

بے ردا گیارہ محرم کو یہاں سے جو چلی

رو کے دیتی تھی صدا دختر شیر خدا

قافلہ رو کو غازی

آ گیء کربوبلا۔۔۔