قبر سرور پہ کہا زینب نے رو کر الوداع
کچھ خبر ہے ہم پہ کیا گزری برادر الوداع
آگ خیموں میں لگا دی لشکر کفار نے
چھین لی سیدانیوں کے سر چادر الوداع
قبر سرور پہ۔۔۔
بے خطا مارے سکینہ کو طمانچے شمر نے
لے لیا معصوم کے کانوں سے گوہر الوداع
قبر سرور پہ۔۔۔
تھی بہت امید ہے عباس سا بھای میرا
میں نہ جاؤں گی کبھی کوفے کھلے سر الوداع
قبر سرور پہ۔۔۔
شام کے دربار میں تھے سات سو کرسی نشیں
تھی رسن بستہ وہاں آل پیمبر الوداع
قبر سرور پہ۔۔۔
کنبے والے ساتھ تھے جب میں وطن سے آی تھی
آج جاتی ہوں اکیلی گھر لٹا کر الوداع
قبر سرور پہ۔۔۔
آؤ مل تو لو بہن جاتی ہے اب سوے وطن
منتظر ہے دختر خاتون محشر الوداع
قبر سرور پہ۔۔۔