قاسم کی لاش لے کر آتے ہیں رن سے سرور
ہے خیمہ گاہ میں محشر آتے ہیں رن سے سرور
دولہا جسے بنا کر بھیجا تھا رن میں مادر
لاشہ اُسی کا لے کر آتے ہیں رن سے سرور
قاسم کی لاش لے کر۔۔۔
خیموں میں جا کے کہہ دو مسند کوئی بچھائو
دولہا کی لاش اُٹھا کر آتے ہیں رن سے سرور
قاسم کی لاش لے کر۔۔۔
وہ گرم ریگ صحرا پامال گُل سا لاشہ
روتی ہے روحِ شبر آتے ہیں رن سے سرور
قاسم کی لاش لے کر۔۔۔
یوں ڈھونڈتے ہیں ٹکڑے جیسے ہیں پھول چُنتے
رن میں عبا بچھا کر آتے ہیں رن سے سرور
قاسم کی لاش لے کر۔۔۔
دولہن شیقاب دیکھے لاشے کے یوں نہ ٹکڑے
زیرِ عبا چھپا کر آتے ہیں رن سے سرور
قاسم کی لاش لے کر۔۔۔
مومن حرم میں غُل تھا وا قاسمَ کا برپا
کیا سخت تھا وہ منظر آتے ہیں رن سے سرور
قاسم کی لاش لے کر۔۔۔