فرش عزا پہ آؤ سر کو جھکا جھکا کے
زہرا کو پرسہ دینا آنسوں بہا بہا کے
عمران نے بچای اس شان سے نبوت
بستر پہ مصطفیٰ کے بیٹے سلا سلا کے
فرش عزا پہ آؤ۔۔۔
صغریٰ کے خط کے اندر بس یہ لکھا ہوا تھا
زندہ ہوں بابا خالی جھولا جھلا جھلا کے
فرش عزا پہ آؤ۔۔۔
شبیر کہتے جاتے عباس میرے بھیا
مقتل سے باوفا کے شانے اٹھا اٹھا کے
فرش عزا پہ آؤ۔۔۔
جلتی ہُوئی زمیں پر پانی کہاں سے لاتے
تر کر دی قبر اصغر آنسوں بہا بہا کے
فرش عزا پہ آؤ۔۔۔
رخصت تو کر دیا تھا کڑیل جواں کو لیکن
مڑ مڑ کے ماں نے دیکھا پردہ اٹھا اٹھا کے
فرش عزا پہ آؤ۔۔۔
مرنے کے واسطے جب رن کو چلے تھے سرور
رخصت کیا حرم نے حلقہ بنا بنا کے
فرش عزا پہ آؤ۔۔۔
چھپتے تھے خیموں خیموں بچے شہ ہدا کے
اور ہنس رہے تھے ظالم خیمے جلا جلا کے
فرش عزا پہ آؤ۔۔۔
یہ کم نہیں آخر مظلومیء سکینہ
ظالم جو پھینکتے تھے پانی دکھا دکھا کے
فرش عزا پہ آؤ۔۔۔
عابد بھی یہ نجف جب روتے ہیں خوں کے آنسوں
پرسہ دو خون اپنا تم بھی بہا بہا کے
فرش عزا پہ آؤ۔۔۔